رانا اظہر وسیم ایڈووکیٹ کے بیٹے سے ڈکیتی کی واردات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کا مسلح گروہ سابق سیکرٹری بار رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور سابق چیئرمین CC-89 رانا اظہر وسیم ایڈووکیٹ کے بیٹے رانا ثقلین علی خاں سے گن پوائنٹ پر PRO-MAX17 موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا’ بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق رانا ثقلین علی خاں بٹالہ کالونی مدنی مسجد میں اپنی پھوپھی کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد فیملی کے ہمراہ واپس جانے لگا تو اچانک دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسکو روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی بٹالہ کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے واردات کرنے والے ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں