ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ تیزی سے جاری

لاہور (بیوروچیف)پنجاب بھر میں ڈرائیو نگ لائسنس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 5لاکھ 23 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ترجمان کے مطابق ایک لاکھ 79ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ ایک لاکھ 85ہزار سے زائد افراد کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں