”میرا پنجاب” کی عالمی سطح پر پذیرائی’ ایک اہم کامیابی (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بھرپور اقدامات کی بدولت پاکستان کے دو پراجیکٹس کو اقوام متحدہ کی ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی نے ٹاپ فائیویٹ میں شامل کر لیا۔ ”میرا پنجاب” کی عالمی سطح پر پذیرائی خوش آئند ہے جبکہ ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کے ذریعے بھی اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں وہ قابل تحسین ہیں’ 54ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کیلئے مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے۔ ”میرا پنجاب” سے بچوں کے استحصال اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔ پاکستان (WSIS) کیٹیگری میں دو شارٹ لسٹ شدہ پراجیکٹس کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ورچوئل سینٹر فارچائلڈ سیفٹی ”میرا پیارا” پراجیکٹ کو دنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پراجیکٹس میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ”میرا پنجاب” پراجیکٹ کی ٹیم کو ڈبلیو ایس آئی ایس کی طرف سے گلوبل چیمپئن قرار دیئے جانے پر شاباش بھی دی۔ عوامی خدمات کے معتبر فورم اقوام متحدہ کے تحت (WSIS) پرائرز ڈیجیٹل گورننس پر پنجاب کے پروگرام کا شامل کیا جانا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی ”میرا پیارا” نے 1لاکھ 45ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیس کی مثال قائم کی۔ 54ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے لیے مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے۔ ”میر اپنجاب” سے بچوں کے استحصال آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔ ”میر اپنجاب” کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کے عالمی سطح پر اعتراف کا ثبوت ہے۔ گمشدہ افراد کے لیے میرا پیارا ایپ سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص نمایاں ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے پراجیکٹس کی بدولت پاکستان ڈبلیو ایس آئی ایس کیٹیگری میں دو شارٹ لسٹ شدہ پراجیکٹس کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے بچوں سے متعلق 1لاکھ 45ہزار سے زائد کیسز نمٹائے گئے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفتی کی بدولت 77ہزار سے زائد گمشدہ بچے بازیاب کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے 3ہزار اسپیشل (معذور) بچوں کو بھی تلاش کر کے خاندانوں سے ملوایا۔ ڈبلیو ایس آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے تحت گمشدہ یا اغواء ہونے والے بچوں کے 54ہزار سے زائد کیسز پر کارروائی بھی کی گئی۔ 77ہزار سے زائد بچے خاندانوں سے ملوائے گئے جن میں 3ہزار اسپیشل بچے شامل ہیں۔ مربوط ڈیجیٹل رسپانس کے ذریعے بدسلوکی’ آن لائن استحصال اور کمزور بچوں کے تحفظ کے ہزاروں کیسز حل کیے گئے۔ پنجاب بھر میں اب تک مختلف کیٹیگریز کے کل 1,45,772 کیسز رپورٹ’ ریکارڈ 1,36,157 کیسز کو کامیابی سے حل کر لیا گیا۔ رپورٹ ہونے والے مقدمات میں سے مجموعی طور پر 26,274 ایف آئی آرز رجسٹرڈ جبکہ 7,081 چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے گئے۔ گمشدہ اور اغواء ہونے والے 54,741 بچوں میں سے 53,811 بچوں کو کامیابی سے تلاش کر کے اہل خانہ سے ملایا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کی کارروائی کے نتیجے میں 22,989 بچے ملے، جن میں سے 21,178 کو فوری طور پر خاندانوں کے حوالے کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت سسٹم میں 930 بچے لاپتہ اور 1,811 بچے تاحال غیر شناخت شدہ ہیں جن کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فالواپ جاری ہے اور امید ہے کہ پنجاب حکومت ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کر کے ہمیشہ عوامی امنگوں پر پورا اترے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں