فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امین پور روڈ 28 ج ب کے قریب محنت کش کی چار سالہ بچی راجباہ میں ڈوب کر چل بسی’ نعش گھر پہنچتے ہی والدین غم سے نڈھال’ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 ج ب کے رہائشی علی کی 4سالہ بیٹی کومل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گئی’ والدین اور اہل علاقہ بچی کو ڈھونڈتے رہے تاہم راجباہ کے کنارے بچی کا فیڈر اور جوتے پڑے تھے جس پر والدین کو شک ہوا کہ بچی راجباہ میں گر گئی ہے جس پر ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا تو راجباہ سے بجی کی نعش مل گئی۔ تاہم ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بچی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔




