فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے دکن پارک، کوریاں والا پارک، کینال پارک، گلشن علی پارک اور دیگر پارکس کا دورہ کیا۔ایم ڈی ہارٹیکلچرایجنسی دلاور خان چدھڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پارکس میں صفائی ستھرائی، شجرکاری، گرین ایریاز اور شہریوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو پارکس میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے، سبزہ اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارکس کی خوبصورتی اور بہترین دیکھ بھال شہر کی مجموعی خوبصورتی کا اہم حصہ ہے۔ پارکس میں صفائی اور دیگر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔




