فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد پولیس نے اجرت کے تنازعہ کو مذہبی رنگ دینے والے مسیحی نوجوان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا’ اس کے خلاف جھوٹی کال کرنے کے الزام میں 29 ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی ذوالفقار شاہد نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو15 پر کال موصول ہوئی، کالر 7 ج ب کے رہائشی آصف مسیح ولد نذیر مسیح نے بتایا کہ فیصل محمود اولکھ مذہب اسلام قبول کرنے پر مجبور کر رہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، جس پر وہ موقع پر پہنچا تو پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ آصف مسیح کا فیصل کیساتھ مزدوری کے پیسوں پر جھگڑا ہوا تو ملزم آصف مسیح نے اجرت کے تنازعہ کو مذہبی رنگ دیکر امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور ریسکیو15 پر جھوٹی کال کی جس پر نشاط آباد پولیس نے کالر آصف مسیح کو قابو کر کے اسکے خلاف 29ڈی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




