ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔ بھارتی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی معیشت میں روپیہ کمزور، سرمایہ ملک سے باہر اور نجی سرمایہ کاری تباہی کا شکار ہے۔جنگ کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید دبا کا شکار ہو گئے، بھارت میں عوامی خزانے سے بے پناہ رقم مودی کو عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر خرچ کی گئی۔مودی کی طرح امت شاہ بھی ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔مودی اور شاہ کے حکومت میں رہنے میں پریس پر دبا اور “گودی میڈیا” نے بھی اہم کردار ادا کیا۔




