بارش سے موسم خوشگوارہو گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ شام ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، رات بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کے ستائے شہرلیا، محکمہ واسا کا عملہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے متحرک، سب سے زیادہ بارش علامہ اقبال کالونی میں 32 ملی میٹر’ ڈوگر بستی میں 28′ مدینہ ٹائون میں 19′ جیل روڈ پر 16′ گلستان کالونی میں 7 اور غلام محمد آباد میں 3ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش کیساتھ ہی محکمہ واسا کا آپریشنل سٹاف متحرک ہو گیا اور ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر شہر بھر کے مرکزی چوراہوں اور شاہراہوں سے بارشی پانی سے کلیئر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں