لاہور (شوبز نیوز) معروف کامیڈین امانت چن نے کہا کہ جگت کا موجد پاکستانی تھیٹر ہے، دنیا میں کسی بھی جگہ جگت بازی نہیں ہوتی صرف پاکستانی سٹیج ڈراموں میں جگت بازی سے مزاح پیدا کیا جاتا ہے۔ انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جگت خدا کی دین ہے اب اس کو اداکار کس طرح استعما ل کرتا ہے یہ اس پر منحصرہے۔ میری کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے دنیا میں جتنے بھی نامور لوگ گزرے ہیں ان میں سب سے زیادہ تعداد کالے رنگ والوں کی ہے۔مزید کہا کہ مجھے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں نے اب تک کیرئیر میں جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا ہے اس کو بہت پسند کیا گیا ہے




