اسلام آباد (بیوروچیف) الیکٹرک سگریٹ یا ویپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پہلی مرتبہ ویپ میں استعمال ہونے والے ای-لیکوئڈز کو باقاعدہ طور پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے دائرہ کار میں شامل کر دیا ہے۔نئی ترامیم کے تحت ای-لیکوئڈز پر 16 ہزار 500 روپے فی کلوگرام فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 میں 30 جون 2026 تک کی گئی ۔ترامیم کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ای-لیکوئڈز تیار کرنے والے، درآمد کنندگان اور سپلائرز نئی ٹیکس شرائط پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، جبکہ ایکسائز ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے مختلف مصنوعات پر ڈیوٹی کے نظام کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق نئی ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد الیکٹرک سگریٹ اور ویپ سے متعلق مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ صنعت سے وابستہ حلقوں نے اس فیصلے کے صارفین کی طلب، کاروبار اور مارکیٹ پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔




