امام احمد رضا خان اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )مفتی امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے عشق مصطفیۖ کے پیغام کوعام کیا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات سے بہرہ ور ہو کر شکست خوردہ قوم میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے دو قومی نظریے کی بنیاد رکھی۔مفتی امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ محدث اورسچے عاشق رسول ۖتھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی تبلیغ اسلام اور خدمت انسانیت کیلئے وقف کی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی و مرکزی کوآرڈینیٹر(پولییٹکل ونگ)پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے الہی آباد میں مفتی امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہکے عرس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی امام احمد ر ضا خان رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانوں کی علمی، نظریاتی اور سیاسی حالت سنوارنے کیلئے عمر بھرجدوجہد کی۔اولیا کا ملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے میں امن و سکون اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان سنی تحریک اولیا کاملین کی تعلیما ت کو عام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت مفتی امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی کے واقعات کوتعلیمی نصاب کا حصہ بنائے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے شاگرد اور مریدین پوری دنیا میں خدمت اسلام میں مصروف عمل ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کو 55سے زائد علوم اور فنون پر مہارت تھی۔علم و عمل کے میدان میں مفتی امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مذہبی و سیاسی قدروں کو زوال پذیر ہونے سے بچانے کے لیے مفتی امام احمد رضاخان رحمتہ اللہ علیہ کے اوصاف و کردار پر عمل کرنا ہو گا۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر سٹی صدر میاں محمد فیاض قادری، مولانا اکبر چشتی، میاں عبداللہ ایڈووکیٹ، عبدالر حما ن قادری،ڈاکٹر مقبول عارفین، ڈاکٹر قیصر مجیدحافظ فیض رسول ودیگر خطا ب نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں