گوجرہ (نامہ نگار) نوجوا ن کے اغوا کا مقدمہ 13 سا ل بعد بہن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ چک نمبر 433 ج ب کی کنیزہ بی بی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں 13 سا ل بعد مقدمہ درج کروایا ہے کہ 2013 میں اسکا 18 سا لہ بھا ئی عطا ء اللہ گھر سے سودا سلف لینے گیا تھا جس کو نا معلو م افراد نے اغوا کرلیا تھا جو آ ج تک نہ مل سکا تھا نہ صدر پولیس نے مغوی کی تلا ش شروع کرتے ہوئے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔




