سول ڈیفنس کورس میں شامل طلبہ قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”محفوظ پنجاب”کے تحت سول ڈیفنس ریزیلینس کور کی آگاہی و تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کا آگاہی و تربیتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ماہم آصف ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق عثمان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جبکہ سول ڈیفنس وارڈنز نے سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے بم ڈسپوزل یونٹ کے آلات اور سول ڈیفنس کے جدید سازوسامان کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال سیلاب کے بعد ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھ ہزار سے زائد سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن کی گئی، جبکہ ضلع بھر میں چار ہزار سے زائد افراد کو سول ڈیفنس اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں شامل ہونے والے طلبہ و طالبات اور نوجوان قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں انسانیت، ملک اور قوم کی خدمت کے عظیم مقصد کے لیے منتخب کیا ہے۔، جبکہ نوجوانوں کی سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں شمولیت محفوظ، باصلاحیت اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور رضاکار رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں