کسان بورڈ کا 7اگست کو احتجاج کا اعلان

لاہور(بیورو چیف)کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے 7 اگست کوامیر جما عت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں ان پر لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے 7 اگست کو ملک بھر کی تمام سڑکوں کو بند کرنے کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کسان تنظیموں کو اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ ،کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ اور چیف آرگنائزر چوہدری اختر فاروق مئیو بھی موجود تھے۔سردار ظفر حسین نے کہا کہ ملک بھر کے کسانوں میں ڈیزل ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے زرعی مشینری کے استعمال کی لاگت کئی گنا اضا فہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کسان بورڈ پاکستان نے بہت پہلے حکومت اور اداروں پر واضح کر دیا تھا کہ گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان کیا جائے اس پر حکومت نے گندم کی فی من قیمت3900 روپے مقرر کرنے کا اعلان کر کے اپنا فیصلہ واپس لیا۔ جس سے ذراعت اور کاشتکاروں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔کسان دشمن پالیسی کا یہ نتیجہ یہ نکلا کہ گندم کم رقبے پر کاشت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں