ساہیوال ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ

ساہیوال (بیورو چیف) ساہیوال ڈویژن کو الگ صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ شہری حلقوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 80 لاکھ آبادی پر مشتمل ساہیوال ڈویژن کو صوبائی حقوق ملنے چاہئیں تجویز کردہ صوبہ ساہیوال میں ضلع ساہیوال کے ساتھ ضلع اوکاڑہ، پاکپتن، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ بہاولنگر، خانیوال اور وہاڑ ی کو شامل کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے مطالبہ کرنیوالوں کا موقف ہے کہ اتنی بڑی آبادی اور رقبے کے باوجود ساہیوال ڈویژن بنیادی سہولیات، ترقیاتی فنڈز اور سرکاری نوکریوں میں ہمیشہ نظر انداز رہا ہے۔ ایک الگ صوبہ بننے سے مقامی مسائل تیزی سے حل ہوں گے۔، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور خطے کی محرومیاں دور ہوں گیشہریوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال ڈویژن کو صوبے کا درجہ دینے کے لیے فوری طور پر آئینی و قانونی عمل شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں