مسلح افراد کی فائرنگ سے2افراد جاں بحق

پشاور (بیورو چیف)خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں واقع دین بہار کالونی میں خونریز واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ،4 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں