پنجاب یونیورسٹی کو داخلوں کیلئے 25ہزار سے درخواستیں موصول

لاہور (بیورو چیف)پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرامز2026ء میں داخلوں کیلئے درخواستوں میں حیرت انگیز اضافہ ہوا۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 25 ہزار سے زائد حتمی درخواستیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو موصول ہونے والی 1,47,909 درخواستوں میں سے 1,13,182 درخواستیں حتمی قرارپائی۔ انہوں نے کہا کہ2025ء میں پہلے مرحلے میں 1,20,395درخواستیں موصول ہوئی، جن میں 87,831 درخواستیں حتمی تھیں۔ وائس چانسلر پنجاب پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ثابت کرتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی معیار تعلیم کے باعث طلبہ کی پہلی چوائس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال درخواستوں میں نمایاں اضافہ، پنجاب یونیورسٹی پر طلبہ کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی تعلیمی، ہم نصابی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ امیدواروں کو باصلاحیت،ذمہ داراور باکردار شہری تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلبائوطالبات پیدا کریں گے جو معاشرے، صنعت اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ و داخلوں میں پہلی مرتبہ اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں