لاہور( شوبز نیوز) سینئر رائٹر و اداکار خالد عباس ڈار نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لیے ایسے فنکاروں کو ذمہ داری سونپنے کی ضرورت ہے جو تھیٹر کے فن اور اس کے مسائل کو عملی طور پر سمجھتے ہوں کیونکہ محکمہ داخلہ، وزارت اطلاعات و ثقافت اور ایف آئی اے کا اسٹیج ڈرامے سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں اور انہیں تھیٹر کی اصل روح کا علم نہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہر سینئر اداکار کو ایک ،ایک تھیٹر کی ذمہ داری سونپی جائے، پھر دیکھا جائے کہ اسٹیج ڈرامہ اپنے اصل ڈگر پر واپس آتا ہے یا نہیں۔ایک انٹرویو میں خالد عباس ڈار نے کہا کہ حکومت کی بااختیار شخصیات کو کئی بار تجویز دے چکا ہوں۔




