فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی دفاع مضبوط بنا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رہنما میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو پوری امت مسلمہ کی امنگوںکی عکاس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس تاریخ ساز معاہدے کے ذریعے مسلم امہ کے اتحاد اور خطے میں امن کیلئے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے، انہوں نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ اپنے دفاع و تحفظ کیلئے کیا گیا ہے جو خطے میں امن و استحکام کا باعث بنے گا، امن و سلامتی کیلئے اس خطے کے ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہو گا، میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس تاریخی معاہدے پربیحد خوش ہے اور ملک بھر میں جگہ جگہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں ، یہ دفاعی معاہدہ پورے عالم اسلام کیلئے باعث فخر ہے،انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعظم میاںمحمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں اور مکہ دفاعی معاہدہ پورے عالم اسلام کے جذبات کی ترجمانی ہے، انشاء اللہ پاکستان عالم اسلام کے اتحاد کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گا اور امت مسلمہ کی وابستہ امیدوں اور توقعات کو پورا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں