فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منہ بولے بیٹے نے ماں کو پلاٹس اور پولٹری میڈیسن کا کاروبار کرنیوالے نے تاجر کے 12 کروڑ ہتھیا لئے’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اقبال نگر کی رہائشی صغراں بی بی نے بتایا کہ سیف الرحمن کو منہ بولا بیٹا بنایا ہوا تھا اور کچھ عرصہ قبل اس نے والد اقبال کو کہا کہ دو پلاٹس فروخت ہو رہے ہیں اور پلاٹوں کا سودا 16 لاکھ 50ہزار میں طے کرتے ہوئے رقم ادا کر دی۔ بعدازاں منہ بولے بیٹے سیف الرحمن نے اپنے ساتھیوں عرفان’ سجاد علی’ یٰسین’ فیض سلطان سے سازباز کر کے دونوں پلاٹس کی رجسٹری کسی اور کو کروا دی۔ جبکہ سپنا سٹی کے رہائشی علی اویس نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ پولٹری میڈیسن کا کاروبار کرتا ہے اور اس کا واقف کار ملزم عثمان یوسف بھی ساہیوال میں پولٹری میڈیسن کا کاروبار کرتا ہے اور مختلف اوقات میں 12 کروڑ کی میڈیسن حاصل کیں۔ بعدازاں حساب کتاب کرنے پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے لیت ولعل کے بعد چیک دیا جوکہ بوگس نکلا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔




