تینوں ممالک کے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور تر کیہ کے مابین تشکیل پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقد م کر تے ہوئے اس معاہدہ کو خطے اورپوری مسلم دنیا میں امن سلا متی واستحکام کیلئے مضبوط بنیادی ستون قراردیا اور کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصورکیا جائیگا مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکانے مزیدکہا کہ اس معاہدے کی روشنی میں پاکستان کو اپنے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دیکر نا صرف اپنی معیشت بلکہ اعتماد اور مفادات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے قیام پروزیراعظم میاں شہبازشریف ، آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ، سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ارددگان کی کاوشوں کوسراہا ، مبارک باد دی اور اس معاہدے کی کامیابی کیلئے دعا کی انجمن تاجران سٹی جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور او ر سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا کہمکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن کیلئے مدد گار ثابت ہوگااوراسکے اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں