صفدرآباد(نامہ نگار)عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب کی سرزمین صفدرآباد آمد، مورخہ 16 اگست2026 ء بروز اتوارادارہ المصطفیٰ صفدرآباد میںایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰۖ کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔محفل میلاد مصطفیٰۖ بعد از نماز عشا ء منعقد ہو گی، انتظامیہ ادارہ المصطفیٰ صفدرآبا د نے تمام اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ سرکار دو عالم ۖ سے محبت کا عملی ثبوت دے کر اس میلاد کانفرنس میں شرکت فرما کراپنی دنیا اور آخرت کو سنواریں۔




