چنیوٹ بار انتخابات ‘نسوآنہ گروپ نے میدان مار لیا

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں نسوانہ گروپ نے میدان مار لیا صدارتی نشست پر سید شمیم رضا زیدی406ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل مہر مظہر حسین ہرل نے 173ووٹ حاصل کر سکے،نائب صدر کی نشست پر احمد رحمان نیکوکار ہ نے 326ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ان کے مدمقابل ملک مقصود حسین کھوکھر کو 254 ووٹ ملے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر چوہدری عاطف اقبال لونا 336 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مہر ذکا اللہ ہرل نے 238 ووٹ حاصل کیے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر عثمان ظفر سیچ نے 309 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل ایاز رحمان سہارن 267 ووٹ لے سکے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میں جشن کا سماں رہا۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ کامیاب امیدواروں نے وکلا برادری کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بار کے مسائل کے حل اور وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں