امت مسلمہ کو حضورۖ کی سیرت سے اپنا تعلق مضبو ط کرنا ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام رد قادیانیت کورس کے دوسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعلی وقارقادری نے کہا کہ اگر امت مسلمہ حضور نبی کریم ۖ کی سیرت سے اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگاتو قادیانی تو صرف ایک فتنہ ہے اس جیسے درجنوں فتنے بھی امت مسلمہکو نقصان نہیں پہنچا سکتے زوال کو صرف ایک ہی صورت میں عروج میں تبدیل کیاجاسکتا ہے اور وہ نبی اکرم ۖ کی سیرت مطہرہ کے مکمل فہم کے ساتھ زندہ و تابندہ تعلق قائم کرنے سے ہو گا۔ مفتی شوکت علی سیالوی نے کہا کہ فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کا مقابلہ صرف اسی صورت میں مکمل ہے گلی گلی نگر نگر عشق رسول ۖ کا پیغام عام کردیا جائے ۔ اور لوگوں کے دلوں میں اسلام کی شمع روشن کی جائیں۔غلام دستگیرفاروقی نے کہاکہ مسلمانوں کی آپس میں تقسیم سے قادیانی اپنے مذہب کو پھیلارہے ہیں ۔جس کے خاتمے کے لئے ہم کو مل کر کا م کرناہوگا اس موقع پرعلامہ الیاس اعظمی،سیدشفاعت رسول سیدحمایت رسول ،علامہ فضل قدیرد،منیراحمدنورانی،علامہ عزیزالحسن اعوان،سیدسعات رسول ،علامہ اخترحسین، علامہ سعیدکاوش،عظمت حسنین شاہ،سیدحسن شاہ،علامہ فضل عباس،اللہ رکھانعیم،اشفاق حسین ہمزالی،ملک غلام حسین،سیدحسن شاہ،میاں ساجدحسین،حافظ سرفرازاحمد،زاہداقبال طاہر،محمدارشدمغل،رانامحمدادریس،عمرغریب نواز،عمرمصطفوی،حافظ محمودالحسن ودیگرموجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں