جشن آزادی بھر پور جو ش و جذبہ سے منائینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت عبدالرزاق رحما نی نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستا ن عطائے الہٰی ہے اور اسے اسلامی فلاحی ریاست بنانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، پاکستان کا قیام اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت کی مکمل قدر کرنی چاہیے، انہو ں نے مزید کہا کہ زندہ قو میںاپنا یوم آزادی بھر پور جو ش و جذبہ سے مناتی ہیں ، پاکستان ایک زندہ دل قوم ہیں اور ہر سال کی طرح اس بار بھی جشن آزادی کو والہانہ طور پر منایا جائیگا، عبدالرزاق رحمانی نے مزید کہا کہ 14اگست کو فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ہونیوالی تقریبات وطن عزیز سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار ہو گا اور ہم دنیا بھر میں ثابت کر دینگے کہ پاکستانی اک زندہ دل قوم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں