تین بری طاقتوں کا یکجا ہونا امت مسلمہ کیلئے خوشخبری ہے

سرگودھا( بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔تین بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشخبری ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس تاریخی پیش رفت کے تناظر میں ”ایک اللہ، ایک رسول ۖ، ایک کتاب” کے عنوان سے خصوصی ترانہ جاری کیا گیا ہے، جس کا بنیادی پیغام امن، سکیورٹی اور استحکام ہے۔ یہ ترانہ اتحاد، بھائی چارے اور مسلم دنیا کے باہمی اعتماد کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی ایک نئے اور منفرد انداز میں منایا جا رہا ہے۔ تمام شہری بالخصوص نوجوان اس ترانے کو اپنی آواز اور اپنی شان بنائیں، اسے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور یومِ آزادی کی تقریبات میں قومی جذبے کے ساتھ چلائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی تعاون کا علم بردار رہا ہے۔ ”ایک اللہ، ایک رسولۖ، ایک کتاب” کا پیغام ہمیں اتحاد، امن اور استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں