لاہور(بیورو چیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ المکرمہ میں طے پانیوالے مکہ مشترکہ دفاعی معاہد ہ تاریخ ساز پیشرفت اور امت مسلمہ کیلئے نیک شگون ہے۔اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ یہ معاہدہ امت مسلمہ کے استحکام ، سلامتی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ کیلئے بنیادی ستون ثابت ہوگا۔اس مشترکہ دفاعی معاہدے نے ہر مومن کے دل و جاں کو معطر کر دیا یہ، اللہ رب العزت جب چاہیں جس سے چاہیںکام لے لیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ، ترکیہ اور سعودی قیادت کی دور اندیشی اور تدبر کو سلام ہے،اس معاہدے کی تشکیل کیلئے کام کرنے والے ہر ہر فرد کو اللہ کریم جزائے خیر سے نوازیں۔




