ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کی اپنی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار سونو نگم نے ویڈیو شیئر کی اس دوران انہیں آپریشن تھیٹر میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔گلوکار نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے سامنے اچانک گانا شروع کردیا۔سونو نگم نے 1949 کی فلم دلاری کے معروف گیت سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آ گے گایا، جسے اصل میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع نے اپنی آواز دی تھی۔گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی سرجری کے دوران ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے لیے اچانک پرفارمنس دی اور درد کے دوران گانا گانا موسیقی کی خوشی کا اظہار ہے۔ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔




