SHOتھانہ سٹی جڑانوالہ نے3منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سوا 5کلو چرس برآمد الگ الگ مقدمات کا اندرا ج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون اختر وینس کی ہدایت پر ڈی ایس پی ساجد موہل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے سوا 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے پولیس نے ابرار ساکن 240موڑ سے 1520 گرام چرس،عبداللہ ساکن عیدگاہ سے1420 گرام چرس،اویس ساکن رضا آباد سے 2400 گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ایس ایچ او مظفر کھوکھر کا کہنا ہے کہ آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پولیس تھانہ سٹی نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں