79واں جشن آزادی قومی جذبہ سے منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پوری قوم اپنا 79واں جشن آزادی قومی جذبہ سے منائیگی اوربانی پاکستا ن محمد علی جناح اورمفکر پاکستان شاعر مشر ق محمد اقبال سے عقیدت کا اظہار کرے گی ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پی ٹی آئی چوہدری عمر فاروق کاہلوں ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہیگا اور اندرونی و بیرونی دشمن اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں