زارا نور عباس جاندار اداکاری کے باعث خاصی مقبول ہیں

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کے وزن میں حیران کن کمی دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔ زارا نور عباس اپنی جاندار اداکاری اور منفرد انداز کے باعث مداحوں میں خاصی مقبول ہیں، اداکارہ کے انسٹاگرام پر 67 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، زارا نور عباس اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی نورِ جہاں ہے، جو 2024 میں پیدا ہوئی۔حال ہی میں زارا نور عباس نے ایک ڈرامے دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی میں اپنی اداکاری سے مداحوں کی توجہ حاصل کی، ڈرامے کے لیے وزن بڑھانے پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر تنقید اور باڈی شیمنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم اب زارا نور عباس نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد ایک نئی اور بدلتی ہوئی لک کے ساتھ مداحوں کو حیران کردیا ہے۔اداکارہ حالیہ دنوں میں مغربی طرز کے ملبوسات میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں