لاہور( شوبز نیوز)معروف اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ ”جنم جنم کی میلی چادر” ماضی کا شاہکار اور تاریخ ساز ڈرامہ ہے جسے جب بھی پیش کیا گیا اس نے ناظرین میں پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ نئی تاریخ رقم کی، مجھے اس ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی تو اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا کیونکہ ماضی میں اس ڈرامے میں کام کرنے والے فنکار اپنے وقت کے بڑے نام تھے جبکہ موجودہ کاسٹ میں بھی اسٹیج کے نامور فنکار شامل ہیں۔ایک انٹر ویو میںارباز خان نے کہا کہ ناصر چنیوٹی، نسیم وکی اور امانت جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔




