پنجاب بھر میں صاف پانی کی فراہمی،مریم نواز کا بڑا اعلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ارکانِ صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ضلع اٹک میں عوامی ضروریات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں کامیابی پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے ضلع اٹک میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر بھی وزیراعلی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف سنجوال تا حضرو اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈھوک فتح سے اٹک خورد تک الیکٹروبس سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔ارکانِ صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اٹک اور گرد و نواح میں الیکٹروبس سروس کے اجرا پر عوام کا ردِعمل انتہائی خوشگوار ہے،ان کا کہنا تھا کہ خواتین، طلبہ اور بزرگوں کے لیے مفت سفری سہولت ایک بڑی نعمت کے مترادف ہے۔اس موقع پر ارکانِ اسمبلی نے کہا کہ مثالی گاں پراجیکٹ کے تحت دیہات کی اپ گریڈیشن ایک انقلابی اقدام ہے، جبکہ پنجاب میں جاری ترقیاتی اور تاریخی منصوبے دیگر صوبوں کے لیے بھی مثال بن رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی طرز پر صاف پانی کا منصوبہ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صفائی ستھرائی کے بعد اب پورے پنجاب کے تمام شہروں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ان کا عزم ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز کا جال بچھایا، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور سڑکوں کے میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مثر اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں