شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤنی اور گرد و نواح کے عوام کا مطالبہ: رات کے وقت لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔شورکوٹ چھاؤنی کے عوام واپڈا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے۔شدید گرمی اور حبس میں رات بھر بجلی کی بار بار بندش نے عوام کا سکون چھین لیا ہے۔ بچے سو نہیں سکتے، بزرگ اور مریض شدید اذیت میں مبتلا ہیں، جبکہ صبح کام پر جانے والے افراد بھی پوری رات جاگنے پر مجبور ہیں۔اگر کسی مجبوری کے تحت لوڈشیڈنگ کرنا ناگزیر ہے تو اس کا واضح شیڈول جاری کیا جائے، لیکن بغیر اطلاع کے رات کے اوقات میں بجلی بند رکھنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔شورکوٹ چھاؤنی کے عوام کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ بند کی جائے، عوام کو سکون کی نیند کا حق دیا جائے۔واپڈا حکام سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں اور شورکوٹ کینٹ کے عوام کو اس مسلسل اذیت سے نجات دلائیں۔




