پاکستان،سعودیہ ،ترکیہ کا نیا دفاعی نظام فعال

کراچی (بیوروچیف) سعودی سربراہی میں نیا دفاعی اتحاد، ڈرونز، اے آئی اور الیکٹرانک جنگ پر خصوصی توجہ، دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی منتقلی کا منصوبہ، ترکیہ کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے لئے بڑے مواقع، پاکستان کی بڑی فوجی صلاحیت اور جوہری قوت اہم، تینوں ممالک مشترکہ فوجی مشقیں اور عسکری تعاون بڑھائیں گے۔ برطانوی جریدے اکانومسٹ کے مطابق سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان7اگست کو مکہ مکرمہ میں ہونے والے نئے دفاعی معاہدے نے خطے میں طاقت کے توازن اور دفاعی صنعت کے مستقبل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک اعلیٰ سطح کے سیاسی و عسکری رابطہ کار نظام قائم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں