اڑیسہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے تقریبا240ناٹیکل میل دور سنگاپور جانے والا پاناما کا پرچم بردار مال بردار جہاز ڈوب گیا، جس پر 24 افراد سوار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایم وی اوشن ونر نامی جہاز نے 20اگست کی رات تقریباً ساڑھے 10 بجے اڑیسہ کی پارادیپ بندرگاہ سے سنگاپور کے لیے سفر شروع کیا تھا، جہاز پر اڑیسہ سے لدا تقریباً 1700 ٹن لوہے کا خام مال موجود تھا،بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق امدادی ٹیموں نے لائف رافٹس سے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے، جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔علاقے میں موجود دیگر بحری جہازوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے اور ان سے امدادی کارروائی میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔حکام کے مطابق جہاز کے عملے میں 20 چینی، 3 میانماری اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل تھا۔22 اگست کو صبح 11 بج کر 48 منٹ پر سری وجے پورم میں قائم میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کو جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی،جہاز چلانے والی کمپنی وکٹری اسٹار گروپ نے تلاش اور امدادی کارروائی کے لیے مدد طلب کی۔ واقعے کے بعد بھارتی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا،کوسٹ گارڈ کے جہاز وراد اور انمول کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا، جبکہ وجیت نامی ایک اور جہاز کو بھی امدادی کارروائی میں شامل کرلیا گیا۔بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق امدادی ٹیموں نے لائف رافٹس سے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے، جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔علاقے میں موجود دیگر بحری جہازوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے اور ان سے امدادی کارروائی میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔




