پاکستان بار کونسل کی 8 اراکین کے بیان سے لاتعلقی

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ کونسل کے 23میں سے صرف 8اراکین کا جاری کردہ بیان ان کے انفرادی خیالات کی عکاسی کرتا ہے، بیان کو پاکستان بار کونسل کا اجتماعی موقف قرار نہیں دیا جا سکتا۔پاکستان بار کونسل کے مطابق جمہوری اصولوں کے تحت چلنے والے ادارے میں اقلیت، اکثریت پر اپنا موقف مسلط نہیں کرسکتی۔ پاکستان بار کونسل قانونی برادری کا ادارہ ہے اور اسے سیاسی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں سے بالاتر رہنا چاہیے۔پاکستان بار کونسل نے کہا کہ پاکستان بار کونسل اور اعلی عدلیہ کے پلیٹ فارمز کو سیاسی مقاصد یا کسی پوشیدہ مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ کونسل کا مذکورہ 8اراکین کے بیانات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ کونسل کے مطابق مذکورہ بیانات قانونی برادری اور پاکستان بار کونسل کے اجتماعی موقف، پالیسی یا خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں