نوجوانوں کو سیرت رسولۖ سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزا اشرف مغل ، صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اورسینئر رہنمائو ں نے قوم کو اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت کی مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ عشق رسو ل صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے یہ د ن منا تے ہوئے ہم آپس میں مثالی اتحاد واتفاق ویگانگت کے ذریعے نبی آخرالزمان ۖسے عملی طور پر گہری عقیدت کا اظہار کریں۔انہوںنے کہا کہ عیدمیلادالنبی کی خوشیاں مناتے وقت ہمیں نہ صرف قرآن وسنت کی پیروی کا پختہ عزم کرنا چاہیے بلکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس ادر دیگراداروں نے جشن عیدمیلادالنبی کے جلوسوںکی سیکورٹی اور صحت و صفا ئی کیلئے جو فول پروف انتظامات کئے ہیں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انکی مکمل پا سداری کی جائے یہی حب رسولۖ کا اہم ترین تقاضا ہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت رسول ۖسے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ا س سلسلہ میں علماء کرام مشائخ اور دینی اداروں کو اپنابھر پور کردار چاہئے انہوںنے حکومت پرزوردیا کہ ربیع الاول میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ دا الہ وسلمکی سیرت طیبہ پر تمام صوبوں اور اضلاع میں کانفرنسز منعقد کرکے نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبویصلی اللہ علیہ والہ وسلمسے آگاہی دی جائے گی ۔صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی اور نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے اور پنجگانہ نماز با جماعت ادا کرنے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم اتباع سنت پر صدق دل سے عمل پیرا ہوں کیونکہ اسوہ حسنہ کی پیروی سے ہی ہماری دنیاوی واخروی زندگی سنور سکتی ہے۔انہوں نے حضور بنی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیرت مبارکہ سے ہمیں احترام انسانیت،صبروتحمل،امن ومحبت کا درس ملتا ہے اورایسے جذبات کو فروغ دیکر ناصر ف ہم اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں بلکہ ایک فعال فلاحی معاشرہ کی تشکیل آگے بڑھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں