دوبارہ کسی اداکارہ سے تعلق قائم نہیں کرنا چاہتا’ میکال ذوالفقار

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ کی طلب گار ہوتی ہیں۔میکال ذوالفقار نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن انڈسٹری سے کیا اور بعد ازاں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار نبھائے اور ہر بار اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے اپنی ساتھی اداکارائوں کے ساتھ رومانوی تعلقات، پسند اور کرشز سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔میکال ذوالفقار نے کہا کہ کرش ہونا فطری بات ہے، کیونکہ اداکارائیں خوب صورت خواتین ہوتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا پہلا رشتہ ایک اداکارہ کے ساتھ تھا، تاہم اب میں دوبارہ کسی اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم نہیں کرنا چاہوں گا، کیونکہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کا تقاضہ کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں