لوگ اصل بات کو مختلف زاویوں سے بڑھا دیتے ہیں’ علی انصاری

لاہور(شوبز نیوز)اداکار علی انصاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ویڈیوز کے مختصر حصے سیاق و سباق کے بغیر شیئر کرنے کے رجحان پر تنقید کرتے ہوئے نادیہ خان کا دفاع کیا ہے۔علی انصاری نادیہ خان کے پروگرام رائز اینڈ شائن میں شریک ہوئے ‘ ڈرامہ زنجیریں میں ان کی سالی سجل علی کی اداکاری پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے سوال کیا گیا۔نادیہ خان کو اس وقت سجل علی کے مداحوں اور شوبز سے وابستہ بعض افراد کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے ڈرامے کے ایک منظر میں سجل علی کے مسلح حملہ آوروں سے بھاگتے ہوئے کوئی ہے؟ پکارنے کے انداز کی نقل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں