ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے باڈی ڈبل (اسٹنٹ مین) کو فلم ایس وی سی 63 کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد اداکار نے ایکشن مناظر خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان خان کے باڈی ڈبل کو فلم کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے ایکشن مناظر نہیں کرسکیں گے۔یہ واقعہ فلم ایس وی سی 63کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب سلمان خان کی جگہ اسٹنٹ کرنے والے فنکار کو ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران طبیعت خراب محسوس ہوئی بعد میں انکشاف ہوا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ کچھ عرصے تک ایکشن سینز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔سلمان خان کی جانب سے ایکشن مناظر خود شوٹ کروانے کے معاملے پر فلم کی انتظامیہ بھی احتیاط کے ساتھ پلاننگ کر رہی ہے۔




