ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل

اوسلو(سپورٹس نیوز) ناروے سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر سٹی کی گول مشین کہلائے جانے والے ایرلنگ ہالینڈ کے ہیئرسٹائل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔مانچسٹر سٹی کے سٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ جہاں اپنے شاندار گولز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، وہیں ان کے نئے اور منفرد ہیئر سٹائل نے ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔نئے سیزن کے افتتاحی میچ سے پہلے ہالینڈ کی نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں، جس میں وہ اپنے پرانے لک کے بالکل برعکس ایک جرات مندانہ اور منفرد انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں