پنجابی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے’ فیشن ڈیزائنر جمی رائے

لاہور(شوبز نیوز) معروف فیشن ڈیزائنر جمی رائے نے پنجابی فلمیں بنانے کے حق میں آواز بلند کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج پنجابی فلمیں نہ بنیں تو پھر بہت دیر ہو جائے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لاہور پنجابی فلموں کا گڑھ رہا ہے، پنجابی فلموں کی وجہ سے پنجاب کی ثقافت پروموٹ ہوتی رہی ہے لیکن افسوس اور حیرت کی بات ہے کہ اب لاہور میں پنجابی زبان کی فلمیں نہیں بن رہی جس کی اس خطے کو اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں پنجابی زبان کی فلمیں کروڑوں، اربوں روپے کا بزنس کر رہی ہیں۔ پھر ہم کیوں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں