بڈگام (شوبز نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور کے ساتھی اداکار روح اللہ مہدی اور ان کے ایک ساتھی کو 28 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے اور ممبئی کے علاقے گورگاں میں مقیم اداکار روح اللہ مہدی دہیسر چیک ناکا پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے آنے والے ہیں۔ سینئر پولیس انسپکٹر کی قیادت میں ٹیم نے جال بچھا کر دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔




