فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار شہری سے47لاکھ چھین لیے، جبکہ اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرگودھا روڈ کا رہائشی شہزاد حسین 46لاکھ 60ہزار کی رقم بنک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ جب وہ شیخوپورہ روڈ پر پہنچا تو موٹرسائیکل سوار نے اسکرین پر پتھر مارا تو جونہی اس نے کار روکی تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر رقم سے بھرا بیگ چھین لیا، رقم،موبائل فون اور چیک بکس وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75ر۔ب کا رہائشی دلشاد حمید اپنی اہلیہ عروسہ شہزادی لیکچرار کو گورنمنٹ کالج کھرڑیانوالہ چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا، 60ہزار فون چھین لئے مزاحمت کرنے پر دلشادحمید کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، اتھرے ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔، پولیس دن دیہاڑے وارداتیں کرنے والے ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




