ڈاکوؤں ،چوروں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،مزیدوارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید35 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور دو افراد کو اغواء کرلیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے رہائشی امین کی بیٹی(الف) کو ملزمان غلام دستگیر وغیرہ، صدر کے علاقہ ایمن آباد کے احسان کی اہلیہ (س) کو ملزمان بلال وغیرہ، سمندری کے علاقہ387گ ب کے ذیشان کی اہلیہ (ش) کو ملزمان صابر وغیرہ نے اغوا کر لیا، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ 66ج ب کے سجاد کا بیٹا علی حسن اور ٹھیکریوالا کے علاقہ 66سٹاپ کی نوراں بی بی کا شوہر سلیمان گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سیشن کورٹ کے باہر محمد نواز سے قیمتی فون چھین لیا،گلبرگ کے شاہد سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 80ہزار و فون چھین لیا، رضا آباد نمبر2شہباز کی فیکٹری کے تالے توڑ کر چورلاکھوں روپے مالیت کی نمکو پیکنگ مشین اور قیمتی سامان لے گئے، عبداللہ پور کے قریب فیصل سے سوا لاکھ و فون، بھائی والا کے علی حسن سے78ہزار و فون، 131ر۔ب کے رضوان کی بھابھی سے نقدی ، طلائی زیورات چور لے اڑے’ 132ر۔ب کے منصور کے ڈیرہ سے بکرے چوری،21 ج ب کے شبیر احمد کی حویلی سے مویشی چوری، 143ر۔ب علی حسن سے 50ہزار،34ج ب کے ستار کے گھر سے ساڑھے7لاکھ، زیورات اور قیمتی سامان چوری،77ج ب کے شکیل سے نقدی و فون، 261ر۔ب کے راشد علی کی والدہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، پیپلز کالونی نمبر2کے عمر طارق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،238گ ب کے حمید علی سے سوا لاکھ چھین لیے، میونسپل کالونی جڑانوالہ کے نعیم کے گھر کے تالے توڑ کر 42لاکھ کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، 581گ ب کے صدی کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری،123گ ب کے طارق سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیا،272گ ب کے علی احمد کے گودام سے قیمتی سامان چوری،642گ ب کے حسن کی حویلی سے مویشی چوری،653گ ب کے ابو بکر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر ابو بکر سے پرس چھین لیا، 205ر۔ب کے ندیم سے 1لاکھ80ہزار و فون چھین لیا،229ر۔ب کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے 4لاکھ کا سامان چوری،422گ ب کے ظہور کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، کلیانوالہ کے شاہد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، نئی سمندری کے سعید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دستگیرٹائون کے بابر علی، یونس ٹائون کے فیضان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں