فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری نیو بخشی خانہ کے قریب پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے محنت کش لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کونسل روڈ پر نیو بخشی خانہ کے قریب چیمبر کی تعمیر کے دوران محنت کش 32سالہ محمد سلیم ولد بشیر احمد کام کر رہا تھا اور گرمی کے باعث پنکھا چلانے لگا تو بجلی کی ننگی تاروں کو ہاتھ لگنے سے ذمہ دار جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔




