موٹر سائیکلوں میں تصادم بہن جاں بحق ‘بھائی زخمی

گوجرہ (نامہ نگار) پینسرہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،لیڈی ڈاکٹر بہن جاں بحق بھائی زخمی۔معلوم ہوا ہے کہ محلہ امامیہ کالونی کے محمد جاوید کی لیڈی ڈاکٹر بیٹی عشاء جاوید اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بازار سے گھر جارہے تھی کہ پینسرہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل نمبری FDV6383پر سوار نوجوان نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد عشاء کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ ،منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے اور پولیس نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے واضح رہے کہ عشاء نے چند ماہ قبل ہی ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں