صنم سعید اور عماد عرفانی ایک ساتھ میاں بیوی میں جلوہ گر ہونگے

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ صنم سعید اور اداکار عماد عرفانی ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، دونوں کی نئی ڈراما سیریز گل بہار کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔دونوں اداکار اس سے قبل ڈرامے کفیل میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں، جسے ناقدین کی جانب سے خاصا سراہا گیا تھا۔گل بہار کے جاری کیے گئے پہلے ٹیزر میں صنم سعید اور عماد عرفانی کو میاں بیوی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جبکہ دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔ ٹیزر میں ان کی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والے کچھ مسائل اور باہمی اختلافات کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں