ڈاکو تاجر سے گن پوائنٹ پر12لاکھ چھین کر فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر دن دیہاڑے ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے بنک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے تاجر سے گن پوائنٹ پر12لاکھ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندی کے باوجود ڈاکوئوں کو پکڑنے میںکامیاب نہ ہو سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ حمزہ ولاز سمندری روڈ کا تاجر عبدالرحمن سمندری روڈ پر بنک سے12لاکھ کی رقم نکلوا کر بیگ میں ڈال کر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ لائلپور گارڈن کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے بیگ چھین کر فرار ہو گئے، واردات کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم واردات کرنے والے ڈاکوئوں کا سراغ نہ مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں